فائزر کی 1 لاکھ خوراکیں کہاں چھپا رکھی ہیں ، شیری رحمان کا سوال

این ڈی ایم اے اور وزارت قومی صحت میں ہم آہنگی کا فقدان ویکسین کی قلت کا سبب بنا ہے، نائب صدر پیپلز پارٹی

جمعرات 17 جون 2021 14:20

فائزر کی 1 لاکھ خوراکیں کہاں چھپا رکھی ہیں ، شیری رحمان کا سوال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ فائزر ویکسین کی منگوائی گئی 1 لاکھ خوراکیں کہاں چھپا رکھی ہیں شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ ملک میں کورونا ویکسین کی کمی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب خاص طور پر لاہور میں ویکسی نیشن کے کئی مراکز میں ویکسین کی فراہمی بند ہوچکی ہے، جبکہ حالیہ دنوں میں سندھ کی ویکسین سپلائی میں بھی کمی آئی ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور وزارت قومی صحت میں ہم آہنگی کا فقدان ویکسین کی قلت کا سبب بنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عطیہ کی گئی ویکسین پر زندہ رہنے کا منصوبہ بنا رہی ہی یا حکومت پھر سے ویکسین منگوانا بھول گئی ہی ۔