عید سے پہلے قربانی دیکھ رہا ہوں، منظوروسان

جس طرح مقدس ایوان میں ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 جون 2021 14:54

عید سے پہلے قربانی دیکھ رہا ہوں، منظوروسان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق صوبائی وزیرمنظورحسین وسان نے کہا ہے کہ عید سے پہلے چھوٹی یا بڑی قربانی دیکھ رہا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظوروسان نے وفاقی بجٹ کو تاجر بجٹ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ غریبوں کے لیے نہیں امیروں کے لیے ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ جس طرح مقدس ایوان میں ہوا، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، سیاستدانوں کو خراب دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ کسی کی سازش ہو سکتی ہے۔منظور وسان نے کہا کہ بجٹ میں ہر چیز تو مہنگی ہوگئی ہے، یہ کیسا عوامی بجٹ ہی یہ عوامی نہیں اسے تاجر اور بلڈرز مافیا دوست بجٹ کہہ سکتے ہیں۔