کراچی،ڈیفنس پولیس نے گھروں سے موبائل فون ،زیورات اور نقدی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا

جمعرات 17 جون 2021 16:23

کراچی،ڈیفنس پولیس نے گھروں سے موبائل فون ،زیورات اور نقدی چوری کرنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) ڈیفنس پولیس نے گھروں سے موبائل فون ،زیورات اور نقدی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس پولیس نے قیوم آباد میں محمد آصف کے گھر چوری کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرکے ملزم محمد اعجاز ولد محمد شریف کو موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے موبائل فون ،،نقدی اور مختلف شناختی کارڈز برآمد کرلیے ۔ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 516/2021 درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :