بارش کے باعث مکان کا حفاظتی حصہ گرگیا ، 3 خواتین سمیت 6 افراد معمولی زخمی

جمعرات 17 جون 2021 20:07

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) بارش کے باعث مکان کا حفاظتی حصہ گرگیا ، تین خواتین سمیت چھ افراد معمولی زخمی ، اسپتال روانہ ، تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو پنڈ کی حدود گولیمار نزد اسلام کالونی سکھر میں بارش کے بعد مکان کے حفاظتی حصے کی دیوار اچانک گر گئی ہے دیوار گرنے کے باعث تین خواتین سمیت 06 افراد جن میںپچاس سالہ محمد علی ولد رمضان میمن ، پچیس سالہ بہادر ولد محمد علی میمن ، اٹھارہ سالہ وقار علی ولد محمد علی میمن،تیس سالہ مومنا زوجہ عطار علی میمن ،بیس سالہ ریشماں زوجہ بھار علی عمر میمن،باون سالہ مسمات بختاور زوجہ محمد علی میمن زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلیے ایدھی ایمبولینس کے زریعے سول ہسپتال سکھر منتقل کیا گیا، عینی شاہدین کے مطابق مکان کی چھت کے اطراف حفاظتی دیوار کا ایک حصہ اچانک گر گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا ہے۔