پاکستان کی اکانومی کو تمباکو کی وجہ سے 3 سال میں 1900 ارب کا معاشی نقصان ھوا

جمعرات 17 جون 2021 20:49

پاکستان کی اکانومی کو تمباکو کی وجہ سے 3 سال میں 1900 ارب کا معاشی نقصان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) سوسائٹی برائے تحفظ حقوق اطفال (سپارک) ، پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) اور کرومیٹک ٹرسٹ نے گذشتہ 03 سالوں میں تمباکو ٹیکس پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے حکومت کو 1900 ارب کے نقصان کے بارے میں مطلع کیا۔ملک عمران احمد ، کنٹری ھیڈ (سی ٹی ایف کی) نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو تمباکو کی لعنت سے بچانے کے لئے کوشاں ہیں ، حکومت تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس لاگو کرکے 1900 ارب کی آمدنی حاصل کرسکتی ہے۔

انہوں نے ٹیکس کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا جس کے مطابق گذشتہ سال میں اس شعبے سے 110 ارب اکٹھا کیا گیا ہے۔ اس شعبے سے جمع شدہ رقم صحت کی لاگت کو بھی پورا نہیں کرتی جو 615 بلین ہے۔ واضح ٹیکس چوری ہے ، تمباکو مافیا کی ایک مضبوط لابی ہے کیونکہ ، تمام اعداد و شمار کی صورتحال کے باوجود تمباکو ٹیکس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے 5 سالوں سے سگریٹ پر کوئی قابل ٹیکس اضافہ نہیں ہوا ہے۔

2017 میں تمباکو کی صنعت سے جمع ٹیکس 82 ارب روپے تھا جو رواں مالی سال کے دوران بڑھ کر 110 ارب روپے ہوگیا ہیخلیل احمد ، پروگرام منیجر سپارک نے کہا کہ وزارت صحت کی سفارشات کے باوجود وفاقی بجٹ 2021-22 میں سگریٹ پر ٹیکس نہ لگانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ تمام متعلقہ قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے تاکہ آمدنی پیدا کرنے اور صحت کا بوجھ کم کرنے کے لئے تمباکو ٹیکس میں اضافہ کیا جاسکے۔

انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ، تمباکو کے شعبے میں ٹیکسوں میں بہتری لانا ہوگی۔چوہدری ثنا اللہ گھمن جنرل سکریٹری پناہ نے کہا ، ہم حکومت کو یہ یاد دلاتے رہیں گے کہ پچھلے 3 سالوں میں تمباکو ٹیکس پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے قومی خزانے کو 1900 ارب کا نقصان ہوا ہے۔ . یہ ہمارے بچوں کے حال اور مستقبل کے لئے لڑائی ہے اور ہم ان 1200 بچوں کے لئے لڑتے رہیں گے جو روزانہ تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں۔

افراط زر کی وجہ سے ، خوردنی اشیا سمیت تمام مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ، حیرت کی بات یہ ہے کہ پچھلے پانچ سالوں کے دوران تمباکو کی صنعت نے سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تمباکو کے خطرات سے بچانا ہمارا مشن ہے اور ہم اس مشن کے لئے کام کرتے رہیں گے۔