تھانہ حجرہ شاہ مقیم کا اے ایس آئی مدعی سے پندرہ ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعہ 18 جون 2021 12:40

تھانہ حجرہ شاہ مقیم کا اے ایس آئی مدعی سے پندرہ ہزار رشوت لیتے رنگے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) محکمہ اینٹی کرپشن نے تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے اے ایس آئی فتح شیر کو مدعی سے پندرہ ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ملزم کو سرکل آفیسر اوکاڑہ نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار کیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن اوکاڑہ میں مقدمہ نمبر 17/2021 درج کر کے حوالات میں بند کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :