الہ آ بادتھا نہ کنگن پور پولیس کی کوششیں رنگ لے آ ئیں 13/14سالہ بچہ با زیاب

جمعہ 18 جون 2021 16:06

الہ آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) الہ آ بادتھا نہ کنگن پور پولیس کی کوششیں رنگ لے آ ئیں 13/14سالہ بچہ با زیاب ۔بچے کا ذہنی توازن درست نہ تھابچہ داتا دربار سے بازیاب ہوا۔ قوی امکان تھا کہ بچے سے بھیک منگوائی جاتی مقامی دربار کا متولی زیر حراست۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او کنگن پور نصر اللہ بھٹی تفصیل کے مطابق سات روز قبل جمشیر کلا ں کے رہائشی محمد اصغر نے تھا نہ کنگن پور میں در خواست دی کہ میرا 13/14سالہ بیٹا سلمان جس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا گھر سے غائب ہو گیا تھا جس پر ایس ایچ او کنگن پور نصر اللہ بھٹی نے چو کی انچا رج بشیر احمد سب انسپکٹر کی سربرا ہی میں ٹیم تشکیل دی ٹیم نے انتہائی قلیل مدت میں بچے کو لاہور دا تا دربار سے بازیاب کر لیا ہے جہا ں پر بچے کے دو نو ں کا نو ں کو چھید دیا گیا تھا تا کہ اس سے بھیک منگو ائی جا سکے مزید پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جمشیر کلا ں میں موجود دربارکے متولی عبد العزیز کی تفتیش جا ری ہے تا کہ بچے کو اغوا کر نے والے عنا صر کو مکمل بے نقاب کیا جا سکے -