کشمیر پریمیئر لیگ ، گولڈ کیٹیگری کھلاڑیوں کی فہرست جاری ،36کھلاڑی شامل

فرنچائیزز 36 میں سے ڈرفٹنگ کے زریعے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے،ہر ٹیم گولڈ کیٹیگری میں سے دو کھلاڑیوں کو پک کرے گی، تیمور خان

جمعہ 18 جون 2021 22:39

کشمیر پریمیئر لیگ ، گولڈ کیٹیگری کھلاڑیوں کی فہرست جاری ،36کھلاڑی شامل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) کشمیر پریمیئر لیگ نے گولڈ کیٹیگری کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق لیگ کیلئے گولڈ کیٹیگری میں 36 کھلاڑی شامل ہیں۔تیمور خان ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن کے مطابق فرنچائیزز 36 میں سے ڈرفٹنگ کے زریعے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے،ہر ٹیم گولڈ کیٹیگری میں سے دو کھلاڑیوں کو پک کرے گی۔

(جاری ہے)

تیمور خان نے بتایاکہ گولڈ کیٹیگری میں حماد اعظم، دانش عزیز، اویس ضیاء ، سلمان ارشاد ،ابرار احمد، عاکف جاوید، علی عمران، ارشد اقبال، عظیم گومن ، بلال آصف ،بسم اللہ خان، دلبر حسین، احسان عادل، عمران خان سینئر، کامران غلام، کاشف بھٹی ،محمد اصغر، محمد الیاس، محمد عمران جونیئر، راحت علی، رضا علی ڈار،روحیل نذیر، سعد علی ،سعد نسیم، صاحبزدہ فرحان، صائم ایوب، ثمین گل، تابش خان، عمر صدیق، عمر خان ،عثمان صلاالدین، زین عباس، زیشان اشرف، ظفر گوہر شامل ہیں ۔ تیمور خان نے کہاکہ کشمیر پریمیئر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 3 جولائی کو ہو گی،کشمیر پریمیئر لیگ 6 اگست سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی،مجموعی طور پر 6 ٹیمیں کے پی ایل میں حصہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :