رقم سے بھرا پرس گر گیا جس کو دوسرا شہری اٹھا کر لے گیا

موٹروے پولیس نے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مالک کوپرس رقم سمیت واپس کروا دیا

Abdul Wahab Khalid عبدالوہاب خالد ہفتہ 19 جون 2021 11:50

رقم سے بھرا پرس گر گیا جس کو دوسرا شہری اٹھا کر لے گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2021ء) رقم سے بھرا پرس گر گیا جس کو دوسرا شہری اٹھا کر لے گیا۔موٹروے پولیس نے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مالک کوپرس رقم سمیت واپس کروا دیا۔موٹروے پولیس ایم تھری نے پیشہ ورانہ کارکردگی کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ننکانہ صاحب سروس ایریا میں شہری کا قیمتی پرس رہ گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس نے پرس تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی جس پر سروس ایریا میں کیمروں سے چیک کیا تو دیکھا پرس کوئی دوسرا شہری اٹھا کر لے گیا ہے۔



پرس میں 47ہزار روپے ،اے ٹی ایم کارڈز اور ضروری کاغذات تھے۔موٹروے پولیس نے جدید ترین وہیکلز ویر فیکشن نظام کے زریعے کار کے مالک کو تلاش کیا کار مالک نے پرس اٹھانے کی تصدیق کرتے ہوئے واپس کردیا موٹروے پولیس نے پرس بمعہ رقم اصلی مالک کے حوالے کردیا۔ شہری نے موٹروے پولیس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کی تعریف کی۔ ایس ایس پی سید حشمت کمال نے پولیس افسران کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :