سرونگ اسکولز الائنس سے پنجاب بھر کی سکو ل ایسو سی ایشنز کاالحا ق

الحا ق کرنے والو ں عہدیداروںکو اپنے اضلاع میں تنظیم کی طر ف سے نا ئب صدر کی ذمہ داری سو نپی گئی

ہفتہ 19 جون 2021 13:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) سرونگ اسکولز الائنس پاکستان کا اجلاس چیئرمین قاضی نعیم انجم کی سربراہی میں مقامی ہوٹل میںمنعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب بھر کے نمائندہ اسکولز ایسوسی ایشنز کے صدور اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ان عہدہ داروں نے اپنی اپنی تنظیم کا سرونگ اسکولز الائنس پاکستان کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا اور انہیںان کے اضلاع میں سرونگ اسکولز الائنس پاکستان کے نائب صدر کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

(جاری ہے)

جن اسکولز ایسوسی ایشنز کے صدور اور عہدیداروں کو ذمہ داری دی گئی ان میں احمد سعید الحسن نارووال، عاصم رفیق گوجرانوالہ،طارق جاوید گجرات، خالد خیات کموکا فیصل آباد، صداقت حسین لودھی فیصل آباد، عرفان اکبر چوہدری سرگودھا، قیصر عرفان ننکانہ شامل ہیں۔ پنجاب بھر سے آئے ہوئے معزز مہما ن مہر عاشق ضلع قصور ، افتخار چیمہ ضلع گجرات، شیخ زبیر سعید گوجرانوالہ ، ضیغم پشاور ضلع سیالکوٹ ، پروفیسر عتیق سرگودھا ، چوہدری رضوان گوجرانوالہ نے اجلا س میں خصوصی شرکت کی ۔