
دبئی حکومت نے کرونا کے گڑھ بھارت سمیت کچھ ممالک سے مسافروں کی متحدہ عرب امارات آمد پر عائد پابندی ختم کر دی
پاکستان پر عائد سفری پابندیاں تاحال برقرار، بھارت، جنوبی افریقہ اور نائیجیریا میں پھنسے اماراتی رہائشی ویزہ ہولڈرز کو اماراتی حکومت کی منظورہ شدہ ویکسین کی 2 ڈوز لگوانے کی صورت میں واپسی کی اجازت ملے گی
محمد علی
ہفتہ 19 جون 2021
19:54

(جاری ہے)
اس فیصلے کا اطلاق 23 جون سے ہوگا۔ دبئی حکومت کی جانب سے کرونا کے گڑھ بھارت سے مسافروں کی آمد پر تو پابندی ختم کر دی گئی، لیکن کرونا وبا کی تیسری لہر پر قابو پا لینے والے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں تاحال برقرار رکھی گئی ہیں۔
تاہم متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی سفیر افضال محمود کی جانب سے کچھ روز قبل دبئی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کروانے کیلئے اماراتی حکام سے بات چیت جاری ہے، جلد مثبت پیش رفت ہوگی۔ امید ہے کہ پاکستان سے متحدہ عرب امارات کی ریاستوں کے لیے براہ راست پروازوں کا سلسلہ دوبارہ جلد شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ اماراتی سول ایوی ایشن نے رواں ہفتے منگل کے روز پاکستان سمیت دیگر ممالک سے چارٹرڈ فلائٹس سے آنے والے مسافروں پر نئی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ اماراتی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جو نیا سرکلر جاری ہوا، اس کے مطابق تمام مسافروں کو امارات پہنچنے کے فوراً بعد 14 روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔ ان افراد کو قرنطینہ کے دوران کم از کم 10روز ٹریکنگ ڈیوائس بھی پہننا ہو گی۔یہ ڈیوائسز شارجہ، ابوظبی اور راس الخیمہ ایئرپورٹ پر اترنے والے مسافروں کودی جا چکی ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق پاکستان ، بھارت، نائیجیریا، نیپال اور یوگنڈا سے چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے آنے والے مسافر پہنچتے ساتھ ہی پی سی آر ٹیسٹ کروائیں گے۔ پھر قرنطینہ کے چوتھے روز اور پھر آٹھویں روز بھی پی سی آر ٹیسٹ کروانے لازمی ہوں گے۔ جبکہ ان ممالک سے دُبئی آنے والوں کو 10 روز آئسولیشن میں اور گزارنے کے ساتھ پی سی آر ٹیسٹ بھی کروانا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
-
امریکی صدر ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
-
امریکا اورچین میں ٹک ٹاک کی سروس جاری رکھنے کا معاہدہ طے
-
بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
-
بارشوں اور سیلاب سے بھارتی پنجاب میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان
-
صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے متوقع
-
محمد بن سلمان سے ایرانی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
-
امریکہ اورچین کے درمیان ٹک ٹاک معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ کا اعلان
-
غزہ سے لاکھوں بچوں سمیت بھوکے اور پیاسے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو غیر انسانی ہے ، یونیسف
-
ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا ہے
-
آپ کے ہاتھ میں موبائل فون ہے تو آپ اسرائیل کا ایک ٹکڑا پکڑے ہوئے ہیں‘ نیتن یاہو
-
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.