نسلہ ٹاور مالک الاٹیز کو رقم واپس کرے، سپریم کورٹ

ہفتہ جون 22:59

نسلہ ٹاور مالک الاٹیز کو رقم واپس کرے، سپریم کورٹ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو فوری طور پر گرانے اور الاٹیز کو 3 ماہ کے اندر رقم واپس کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے چند روز قبل نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دیا دیتے ہوئے اسے گرانے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

عدالت عظمی کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں کمشنر کراچی کو ہدایت کی گئی ہے کہ نسلہ ٹاور خالی کراکر اپنی تحویل میں لیں اور فوری طور پر گرانے کی کارروائی شروع کریں۔

سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کے مالک کو ہدایت کی ہے کہ 3 ماہ کے اندر تمام الاٹیز کو رقم واپس کی جائے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ نسلہ ٹاور کی زمین کو غیر قانونی طور پر رہائشی سے کمرشل میں تبدیل اور تعمیر کیلئے سروس روڈ پر بھی قبضہ کیا گیا۔