عرب اتحادی فوج نے حوثیوں کے 17 بمبار ڈرون تباہ کر دئیے

حوثی دشمن کی طرف سے سعودی عرب پر کیے جانے والے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا گیا،ترجمان عرب اتحاد

اتوار 20 جون 2021 11:50

عرب اتحادی فوج نے حوثیوں کے 17 بمبار ڈرون تباہ کر دئیے
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے کام کرنے والی عرب اتحادی فوج نے گذشتہ شام یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حملوں کے لیے بھیجے مزید 6 بمبار ڈرون تباہ کردیے جس کے بعد گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا کے تباہ ہونے والے بمبار ڈرون طیاروں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق حوثی دشمن کی طرف سے سعودی عرب پر کیے جانے والے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کے بمبار ڈرون طیارے یمن کی فضائی حدود میں بتاہ کیے گئے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے شہری آبادی پر ڈرون طیاروں سے حملے جنگی جرائم کے زمرے میںآتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ عرب اتحاد یمنی قوم اور سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملوں کو ناکام بنانے اور شہری آبادی کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا۔