کراچی میں خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش میں سکیورٹی گارڈ نے ایک ملزم کو پکڑ لیا

منگل 22 جون 2021 15:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پر خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش کی گئی۔ نجی کمپنی کے سکیورٹی گارڈ نے ایک ملزم کو پکڑ لیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں سپر مارکیٹ کے قریب موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملزم موٹرسائیکل سے اتر کر کار سے اترنے والے دو خواتین کے پاس گیا۔ ملزم نے خواتین سے پرس چھیننے کی کوشش کی۔ چھینا چھپٹی کے دوران ایک خاتون سڑک پر گر گئی لیکن پرس نہ چھوڑا۔ شور شرابہ سن کر سکیورٹی گارڈ نے ملزم کو دبوچ لیا۔ قریب موجود پولیس اہلکار بھی آ گئے۔ ملزم کا ساتھی صورتحال دیکھ کر فرار ہو گیا۔