وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پروگرام براۓ زرعی خوشحالی کے دوسرے مرحلے میں محکمہ لائیو سٹاک ساہیوال کے زیر اہتمام تحصیل ساہیوال میں کٹا پال اور کٹا فربہ سکیم کے تحت تقریب تقسیمِ چیک منعقد ہوئی

جس کے مہمان خصوصی ڈویژنل کوارڈینیٹر وزیر اعلی پنجاب ملک فیصل جلال ڈھکو تھے-صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال ڈاکٹر لبنیٰ جبار نے کی

Abdul Wahab Khalid عبدالوہاب خالد بدھ 23 جون 2021 16:35

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پروگرام براۓ زرعی خوشحالی کے دوسرے مرحلے ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2021ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پروگرام براۓ زرعی خوشحالی کے دوسرے مرحلے میں محکمہ لائیو سٹاک ساہیوال کے زیر اہتمام تحصیل ساہیوال میں کٹا پال اور کٹا فربہ سکیم کے تحت تقریب تقسیمِ چیک منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈویژنل کوارڈینیٹر وزیر اعلی پنجاب ملک فیصل جلال ڈھکو تھے-صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال ڈاکٹر لبنیٰ جبار نے کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ تحصیل ساہیوال میں 400 مویشی پال افراد میں سبسڈی کی مد میں 34 لاکھ 18 ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے جا رہے ہیں. ملک فیصل جلال ڈھکو نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق کٹا پال اور کٹا بچاؤ جیسی کسان دوست سکیموں سے غریب کسانوں کو ریلیف ملا ہے اور ملک میں گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب فارمز کی ترقی وخوشحالی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور مویشی پال افراد کے لئے کٹا پال اور کٹا بچاؤ سکیمیں اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس منصوبے  سے پنجاب میں ترقی اور خوشحالی آئے گی اور ملک میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں  بتدریج اضافہ ھو گا۔