جہلم ، بیگ سے سگریٹ کا پیکٹ برآمد ہونے پر طالبہ نے اسکول پرنسپل پر حملہ کردیا

سگریٹوں کا والدین کو بتانے کی رنجش پر طالبہ پرنسپل پر تیزدھار آلے سے حملہ کرکے فرارہو گئی ، طالبہ نے جاتے ہوئے دیگر ٹیچرز کو بھی دھمکیاں دیں

Sajid Ali ساجد علی بدھ 23 جون 2021 18:00

جہلم ، بیگ سے سگریٹ کا پیکٹ برآمد ہونے پر طالبہ نے اسکول پرنسپل پر حملہ ..
جہلم ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 جون 2021ء ) صوبہ پنجاب کے شہر جہلم کے گورنمنٹ گرلزہائی اسکول میں بیگ سے سگریٹ کا پیکٹ برآمد ہونے پر طالبہ نے اسکول پرنسپل پر حملہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق طالبہ کے بیگ سے سگریٹ کا پیکٹ برآمد ہونے پر ٹیچر نے اسکول سے نکال دیا ، جس کے بعد پرنسپل کی جانب سے والدین کو شکایت کرنے پر طیش میں آکر طالبہ نے پرنسپل پر تیزدھار آلے سے حملہ کردیا ، ناصرف یہ بلکہ طالبہ نے جاتے ہوئے دیگر ٹیچرز کو بھی دھمکیاں دیں۔

حکام نے واقعے کی تفصیلات میں بتایا کہ سگریٹ کا پیکٹ ملنے پر والدین کوبتانے کی رنجش پرطالبہ نے پرنسپل پرحملہ کیا ، جس کے بعد طالبہ موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئی۔ دوسری طرف ایک طالبہ نے کراچی کے معروف ٹک ٹاکر کے ساتھ بھاگ کر پسند کی شادی کرلی ، یونیورسٹی ٹاؤن کی رہائشی فرسٹ ائیر کی طالبہ نے سوشل میڈیا پر دوستی قائم ہونے پر معروف ٹاک ٹاکر کے ساتھ گھر سے بھاگ کر شای کرلی ، طالبہ کے والد کی جانب سے تھانہ ٹاؤن پولیس کو بتایا گیا کہ اس کی بیٹی گذشتہ روز سکول گئی لیکن پھر واپس نہیں آئی، بیٹی کی تلاش شروع کی تو معلوم ہوا کہ وہ لاپتہ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

 بتایا گیا کہ لڑکی کے والد کی شکایت پر پولیس نے آخری بار لڑکی کے ساتھ فون پر بات کرنے والے کراچی کے رہائشی کی تلاش شروع کی ، تفتیش کے بعد ہنگو کے رہائشی تک پہنچ کر اس سے تفتیش شروع کی ، کیوں کہ اسی کے موبائل سے بات چیت ہوتی تھی ، تفتیش کے بعد ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن جاوید خان پولیس نفری کے ہمراہ کراچی پہنچے اور وہاں لڑکی کو انس نامی ٹک ٹاکر سمیت گرفتار کر لیا ، لڑکی نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اس کی معروف ٹک ٹاکر کے ساتھ انسٹاگرام پر دوستی ہوئی تھی اس کے بعد اکثر وہ موبائل فون پر باتیں کرتے تھے اور پھر گھر سے بھاگ کر شادی کا فیصلہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم انس انتہائی ہوشیار لڑکا ہے ، اس نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے لڑکی کو اغوا کرنے سے ایک روز قبل اپنا موبائل بند کر دیا تھا ، سوشل میڈیا سے اپنی ویڈیوز بھی ہٹا دی تھیں،وہ ڈرائیور کے موبائل فون سے رابطے کرتا تھا جو اس کی گرفتاری کا سبب بنا ، گذشتہ روز پولیس نے انس کو تھانہ سول لائن کراچی سے گرفتار کرکے طالبہ کو بازیاب کرا لیا اور بعدازاں دونوں کو عدالت میں پیش کیا گیاجہاں طالبہ نے انس کے ساتھ اپنی مرضی سے شادی کرنے کا اعتراف کر لیا۔