جوہر ٹائون دھماکے کی ابتدائی تحقیقات مکمل،واقعہ دہشت گردی قرار

دھماکے میں 20 سے 25 کلو سے زائد دیسی ساختہ بارودی مواد استعمال کیا گیا ،رپورٹ

بدھ 23 جون 2021 20:56

جوہر ٹائون دھماکے کی ابتدائی تحقیقات مکمل،واقعہ دہشت گردی قرار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) جوہر ٹائون بی او آر سوسائٹی کے قریب واقعہ گھر کے باہر ہونے والے دھماکے کو ابتدائی تحقیقات میں دہشت گردی قرار دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مکمل کی جانے والی ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ بدھ کی صبح 11 بج کر دو منٹ پر ہوا۔ دھماکے میں 20 سے 25 کلو سے زائد دیسی ساختہ بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے جو متاثرہ گھر کے باہر کھڑی ایک کار میں رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

دھماکے سے متاثرہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے اس دھماکے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس عمل کی نشاندہی کی ہے کہ جوہر ٹائون دھماکے میں تین افراد ہلاک اور 25افراد زخمی ہوئے ہیں جو جناح ہسپتال سمیت مختلف سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی آمد پر میڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ملوث ملزمان کے خلاف شدید کارروائی عمل میں لانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔