؁مجاہدین اسلام کی عملی جدوجہد سے اسلامی انقلاب کاسورج طلوع ہو چکا، استعماری قوتوں کا اینٹ سے اینٹ بجا دی،مولاناعبدالقادرلونی

بدھ 23 جون 2021 22:25

غ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئرنائب امیر مولاناعبدالقادرلونی نے کہا ہے کہ مجاہدین اسلام کی عملی جدوجہد سے اسلامی انقلاب کاسورج طلوع ہو چکا استعماری قوتوں کا اینٹ سے اینٹ بجا دی اڑتالیس ممالک کی افواج اور ان کی ایجنٹوں کوعبرت آموزسبق دیا کہ طاقت کی بنیاد پر مسلم امت کو یرغمال نہیں بنایا جاسکتا اورنیٹو کی اتحادیوں کو انیس سالوں میں لاشوں کی ذلت ورسوائی کی سوا کچھ نہیں ملا اور ان کے ناپاک عزائم اور غرور کوخس و خاشاک کی طرح ہوا میں اڑا دئیے انہوں نے کہا کہ مجاہدین اسلام نے امت مسلمہ میں آزادی کا شعور پیدا کیا۔

(جاری ہے)

افغان غیورملت اپنی سرزمین پرامارت اسلامیہ کے اسلامی حکومت چاہتی ہے امریکہ کی پشت پناہی پر چلنے والے کھٹ پتلی اشرف غنی اورانکیحوار ی مزیدخوش فہمی میں نہ رہے کل ان کو پھر پناہ کی جگہ نہیں ملینگے انہوں نے کہا کہ اسلام دنیا میں غالب ہونے کیلئے آیا ہے جہاد کی برکت سے دنیا کی سپرسلطنتیں قیصروکسری مسلمان کیپاں میں پڑچکے آج جہاں مسلمان نے جہاد کاراستہ ترک کرکے کرہ ارض پر مغلوب ذلت ورسوائی کا سامنا کررہے ہیں استعماری قوتوں کیظالمانہ ایجنڈے کے سامنے اگر واحد مزاحمتی چیلنج درپیش ہے تو وہ جہاد فی سبیل اللہ کا ایمانی جذبہ ہے امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے اللہ کیحاکمیت کو عملی صورت میں ماننا ہوگا انہوں نے کہا کہ مجاہدین اسلام کی مسلسل فتوحات سے اسلام دشمن بوکھلاہٹ کے شکار ہے مداخلت کی پروپینگڈوں سے مجاہدین کی حوصلے کو توڑ نہیں سکتے اڑتالیس ممالک کی جبر واستبداد اور مداخلت ان کو نظر نہیں آرہے ہیں