ایک اور ننھا پھول مرجھا گیا

بستی عزیز آباد میں 4 سالہ بچی ریبہ ندیم اغوا مبینہ زیادتی کے بعد قتل،، والدین کا الزام

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 26 جون 2021 16:21

ایک اور ننھا پھول مرجھا گیا
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،مہر تنویر عباس) ایک اور ننھا پھول مرجھا گیا،، بستی عزیز آباد میں 4 سالہ بچی ریبہ ندیم اغوا مبینہ زیادتی کے بعد قتل،، والدین کا الزام ۔ مقتولہ بچیوں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ مبینہ اغوا کرلیا گیا،، ورثاء کا الزام۔ بچی کی مسخ شدہ _لعش بند گٹو میں کھیتوں سے برآمد،، خانیوال پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

چار سالہ بچی ریبہ کے لاپتہ ہونے کی درخواست تھانہ کہنہ دی گئی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی،، والدین کا الزام درخواست کے باوجود تھانہ کہنہ پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی ۔والدین کا الزام ،، لعش کو ہولیس نے اپنی تحویل میں لے کر کاروائی شروع کردی،، ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے جی روڑ کو ٹائر جلا کر ٹریفک کیلئے بند کر دیا اور ساتھ ہی ریلوے ٹریک پر کچھ ورثاء لیٹ گئے اور ٹرینوں کو آمد بھی معطل ہو گئی۔ ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ ذوالفقار اولکھ کو معطل کردیا۔