وزیراعظم کے قومی اسمبلی سے خطاب میں اپوزیشن بینچز پر مکمل خاموشی رہی

شہبازشریف، پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو ، سابق صدر آصف زرداری ایوان میں موجود نہیں

بدھ 30 جون 2021 23:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2021ء) وزیراعظم عمران خان کے قومی اسمبلی سے خطاب میں اپوزیشن بینچز پر مکمل خاموشی رہی۔وزیراعظم کے خطاب کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف، پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو ، سابق صدر آصف زرداری ایوان میں موجود نہیں تھے ۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف، احسن اقبال اور جمعیت علمائے اسلام کے مولانا اسعد محمود بھی ایوان سے غیرحاضر تھے۔ایوان میں اپوزیشنرہنما رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق، راجہ پرویزاشرف اور عبدالقادر پٹیل ایوان میں موجود رہے۔اس کے علاوہ اپوزیشن کے 96 ارکان وزیر اعظم کی تقریر کے دوران ایوان میں موجود رہے۔