پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس، محسن داوڑ نے سب سے زیادہ وقت لیا
اسپیکر کے ٹوکنے پر آرمی چیف نے کہا کہ انہیں بولنے دیں، آرمی چیف نے سوالات کے خود جواب دئے
سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 جولائی 2021 12:29
(جاری ہے)
محسن داوڑ نے اجلاس میں اپنے علاقہ کے مسائل کا ذکر کیا تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جواب دیا کہ سب مل کر مسائل حل کریں گے۔
ہم آپ ہیں اور آپ ہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف پاکستان کا مفاد دیکھ رہے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پارلیمنٹ جو بھی فیصلہ کرے گی اُس پر عمل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا طویل اجلاس ہوا جو لگ بھگ آٹھ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، دیگر عسکری حکام، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت سیاسی قیادت اور چاروں وزرائے اعلیٰ بھی شریک تھے۔ اس اہم اجلاس میں افغانستان اور ملکی سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی، پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں آٹھ گھنٹے سے زائد کی بریفنگ مکمل طور پر پیشہ ورانہ تھی۔ میڈیا ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اجلاس میں ہر سوال کا جواب مدلل اور حوالے کے ساتھ دیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے متحارب افغان گروہوں کو ایک میز پر لانے کے بارے میں اعتماد میں لیا۔ میڈیا ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ طویل اجلاس میں تفصیلی جواب پر بعض شرکا ڈیسک بھی بجاتے رہے۔ اس اجلاس سے متعلق بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ ایسی بریفنگز ہوتی رہنی چاہئیں، بہت سے خدشات دور ہو گئے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اجلاس میں دی گئی بریفنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر حقائق کُھل کر سامنے آ گئے، اس پر مطمئن ہیں۔ عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ ہمارا کیمپ بس اب پاکستان ہے ، اب ہم کسی کیمپ کا حصہ نہیں ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.