ماحول کے تحفظ کے حوالے سے حکومت پاکستان کے اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے‘عمران خان

ماحولیاتی تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،خیبرپختونخواہ نے بلین ٹری سونامی کے حوالے سے خت لگائے جا چکے ہیں شجر کاری مہم میں ٹائیگر فورس، طلبا، سول سوسائٹی اور سرکاری و غیر سرکاری محکموں کی بھرپور شرکت بھی یقینی بنانے پر توجہ دی جائے‘اجلاس سے خطاب

پیر 12 جولائی 2021 22:40

ماحول کے تحفظ کے حوالے سے حکومت پاکستان کے اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف ..
لاہور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماحول کے تحفظ کے حوالے سے حکومت پاکستان کے اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے،ماحولیات کے تحفظ کے لئے شجرکاری انتہائی اہم ہے،ماحولیاتی تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،صوبہ خیبرپختونخواہ نے بلین ٹری سونامی کے حوالے سے قابل تقلید مثال قائم کی ہے، صوبہ پنجاب میں ڈویژن اور اضلاع کی سطح پر شجر کاری کے پلان کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے ۔

ان خیالات کااظہار وزیراعظم عمران خان نے مون سون شجرکاری کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم شریک جبکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ، صوبائی وزیر برائے جنگلات پنجاب محمد سبطین خان، معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک و دیگر افسران ویڈیو لنک کے ذریعے اجلا س میں شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

مون سون شجرکاری کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو صوبہ پنجاب کے اہداف اور حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حالیہ مون سون شجرکاری میں صوبہ پنجاب سرکردہ کردار ادا کرے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گذشتہ دور حکومت میں سال 2016 تا 2018محض ایک کروڑ پودا لگایا گیا تھا لیکن موجودہ حکومت میں اب تک کروڑوں پودے اور درخت لگائے جا چکے ہیں۔

صوبائی وزیرِ جنگلات نے بتایا کہ محکمہ جنگلات میں سرسبزپنجاب کے حوالے سے چھ چھ ماہ کے اہداف مقرر کیے ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے اجلا س کو وفاقی دارالحکومت میں شجر کاری مہم کے حوالے سے بھی بریف کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کے لئے شجرکاری انتہائی اہم ہے۔ ماحولیاتی تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخواہ نے بلین ٹری سونامی کے حوالے سے قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔ ماحول کے تحفظ کے حوالے سے حکومت پاکستان کے اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ صوبہ پنجاب میں ڈویژن اور اضلاع کی سطح پر شجر کاری کے پلان کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے ،شجرکاری بلکہ شجرکاری مہم کی مانیٹرنگ اور نتائج کے حوالے سے بھی جدید طریقہ کار کو برے کار لایا جائے۔شجر کاری مہم میں ٹائیگر فورس، طلبا، سول سوسائٹی اور سرکاری و غیر سرکاری محکموں کی بھرپور شرکت بھی یقینی بنانے پر توجہ دی جائے۔