صدر مملکت عارف علوی نے ٹک ٹاک جوائن کرلیا
صدر مملکت نوجوانوں کے لیے مثبت اور محرک پیغام شیئر کیا کریں گے،ذرائع
سجاد قادر ہفتہ 17 جولائی 2021 08:39
(جاری ہے)
ملک بھر میں ایک بار پھر ٹک ٹاک پر پابندی عائدخیال رہے کہ ٹک ٹاک ایپ پر پاکستان میں متعدد مرتبہ عدالتوں کی جانب سے پابندی لگائی جاچکی ہے جس کی وجہ ایپ کی جانب سے غیر اخلاقی مواد کو روکنے میں ناکامی بتائی جاتی ہے۔
پاکستان میں پابندی لگنے اور ہٹنے کے عمل سے دوچار رہنے والی ویڈیو شیئر اپیلی کیشن ٹک ٹاک پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی اکاؤنٹ بنالیا۔صدر مملکت کے پاکستان میں فحش و نامناسب مواد کی وجہ سے تنازع کا شکار رہنے والی اپیلی کیشن پر اکاؤنٹ بنائے جانے پر سوال اٹھ گیا۔پوچھا جارہا ہے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے یہ قدم کیوں اٹھایا؟ سرکاری ٹوئٹ میں کہا گیا کہ اب صدر مملکت ٹک ٹاک پر بھی ہیں۔ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ نئی نسل میں مثبت رجحانات کی ترویج کیلیے صدر مملکت ٹک ٹاک پر پیغامات جاری کریں گے۔اپنی پہلی ویڈیو میں صدر کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ اس ملک میں ایسے خواب دیکھنے والے شخص ہیں جو ہر چیز میں روشنی کی ایک کرن دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے لیے پاکستان ایک آفتاب کی شکل اختیار کررہا ہے۔صدر مملکت کی ٹک ٹاک پر موجودگی کی اطلاع پر لوگوں نے مختلف انداز میں ردعمل کا اظہار کیا، کچھ نے خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اب ٹک ٹاک پاکستان میں بند نہیں ہوگی۔وہیں کچھ لوگوں نے صدر مملکت پر طنز و تنقید بھی کی۔ صدر مملکت کے اس اعلان پر تنقید اور تعریف کرنے والے دونوں ہی اپنے جذبات کا خوب اظہار کررہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یوکرین جنگ: اسحلہ کی فراہمی عالمی قوانین کے تابع ہونی چاہیے، ناکامتسو
-
جن شعبوں پر پہلے ٹیکس نہیں لگایا ان پر ٹیکس کیلئے فوکس کررہے ہیں
-
شہبازشریف سے لاکھ اختلاف لیکن پارلیمان پر شب خون مارا گیاتو ساتھ کھڑا ہوں گا
-
یمن: انسانی حقوق ماہرین کا گرفتار بہائیوں کی رہائی کا مطالبہ
-
ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے ن لیگ کو ملنے والی پنجاب اسمبلی کی نشست چھن گئی
-
پنجاب حکومت نے ہتک عزت بل ایوان سے منظور کرا لیا،اپوزیشن نے مسترد کر دیا ،شدید احتجاج ، بل کی کاپیاں پھاڑ دیں
-
ایرانی صدر کی فضائی حادثے میں ہلاکت پر یو این چیف کا اظہار غم
-
عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں 2 ملزمان کو بری کر دیا گیا
-
بانی پی ٹی آئی چیف ایگزیکٹو تھے ان کی اجازت سے نوازشریف باہر گئے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں کے دوران ہلاکتیں، نقل مکانی، اور فاقے جاری
-
اداروں پر الزام تراشی فیشن بن چکا ، باہر بیٹھ کر لوگ سوشل میڈیا ہینڈل کررہے ہیں
-
پاکستانیوں نے 10 ماہ کے دوران چائے پر 54 کروڑ ڈالرز خرچ کر ڈالے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.