تھانہ کھنہ پولیس نے ایکسپریس ہائی وے ڈکیتیاں کرنے والاخطرناک گینگ گرفتار کرلیا

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے موٹرسائیکلز، نقدی،موبائلز فون چھیننے کی متعدد وارداتوں کا انکشاف

ہفتہ 17 جولائی 2021 13:41

تھانہ کھنہ پولیس نے ایکسپریس ہائی وے ڈکیتیاں کرنے والاخطرناک گینگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) تھانہ کھنہ پولیس نے ایکسپریس ہائی وے ڈکیتیاں کرنے والاخطرناک گینگ گرفتار کرلیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے موٹرسائیکلز، چار پسٹل، ڈیجیٹل کیمرے برآمد کرلئے گئے ،خطرناک گینگ میں اسید، سنی باس، نورنجف اور جواد مسعود شامل ہیں،ملزمان رات کی تاریکی میں موٹرسائیکل سواروں کو روک ان سے لوٹ مارکرتے تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے موٹرسائیکلز، نقدی،موبائلز فون چھیننے کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔کارروائی اے ایس پی شہزاد ٹاون عثمان منیر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کھنہ عاشق خان اور غلام مصطفی سب انسپکٹر معہ ٹیم نے کی۔ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :