Live Updates

وفاقی وزراء پر حملہ ‘ مریم نواز و بلاول بھٹو پر مقدمہ درج کرنیکا مطالبہ

واقعے میں سیاسی مخالفین کے ملوث ہونے کے اشارے مل رہے ہیں ‘ ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری بلدیات حاجی فضل الٰہی

ہفتہ 17 جولائی 2021 18:50

وفاقی وزراء پر حملہ ‘ مریم نواز و بلاول بھٹو پر مقدمہ درج کرنیکا مطالبہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے بلدیات حاجی فضل الٰہی نے وفاقی وزراء علی امین اور مراد سعید پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں سیاسی مخالفین کے ملوث ہونے کے اشارے مل رہے ہیں حکومت فوری طور پر مریم نواز اور بلاول بھٹو کے خلاف مقدمہ درج کرے ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں حاجی فضل الٰہی نے کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں بلکہ ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر بیرون ملک فرار ہو گیا جو ہر وقت مودی کے بغل میں بیٹھا ہوتا تھا جو صرف کرپٹ نہیں بلکہ غدار بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے غداری کرنیوالوں کو بغیر حساب کے نہیں چھوڑا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی نا بالغ مریم نواز اور بلاول بھٹو کشمیری عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے کیونکہ وزیر اعظم عمران خان ہر فورم پر ان کی بھر پور نمائندگی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے غیور عوام امت مسلمہ کے لیڈر عمران خان کے کہنے پر لبیک کہیں گے اور انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات