لوئرمہمند تحصیل پنڈیالی کے علاقہ دانشکول میں قبر کی بے حرمتی کی کوشش پر مقامی قبائلی عوام کی کاروائی نوادرات کی غرض سے قبر کی بے حرمتی کرنے والے ملزمان کی گاڑی کو جلا دیا, بے حرمتی کرنے میں ملوث چار افراد گرفتار

Amjad Ali khan امجد علی خان پیر 19 جولائی 2021 12:57

لوئرمہمند تحصیل پنڈیالی کے علاقہ دانشکول میں قبر کی بے حرمتی کی کوشش ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2021ء) پولیس ذرائع کے مطابق قبائلی  ضلع مہمند کی تحصیل پنڈیالی کے علاقہ دانشکول میں گزشتہ رات تقریبا ایک بجے  نامعلوم افراد نے تاریحی قبر شل گزے بابا کے مزار کی ب حرمتی کی کوشش کی جس پر مقامی لوگوں نے ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے ایک کار کو نظر آتش کر لیا جبکہ ایک کار اور ہیوی مشینری کو قبضے میں لے لیا گیا مشتعل مقامی لوگوں کو دیکھتے ہوئے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم پولیس نے چار مرکزی ملزمان کو ناکہ بندی کے دوران امبار اور دوئزئی سے گرفتار کیا پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشان دہی پر ضلع مہمند سے مزید 27 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے دوسری جانب واقعہ کے خلاف اے این پی کے ایم پی اے نثار مومند  نے یکہ غنڈ بازار میں مین مہمند باجوڑ شاہراہ پر دھرنا دیتے ہوئے روڈ کو آدھے گھنٹے تک بند رکھا جس سے شدید گرمی میں مسافر بے حال ہوگئے۔

(جاری ہے)

مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے  نثار مہمند کا کہنا تھا کہ پولیس اور ایف سی کی موجودگی میں ایسا واقعہ قابل افسوس ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ یہ ایک فری پلان منصوبہ تھا جسکی انتظامیہ اور پولیس کو پہلے سے معلوم تھا۔انہوں نے کہا  کہ اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کی جائیں تاکہ سب کو حقیقت معلوم ہوجائے کہ اس واقعہ میں ملوث لوگ کون اورانہیں کس کی پشت پناھی حاصل ہے۔