چیئر مین سینٹ سے بلغاریہ کی سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسی کے امور سمیت دو طرفہ تعلقاتن اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں ممالک کے مابین معاشی ، تجارت ، تیل ، گیس اور معدنیات میں تعاون کیلئے مواقع موجود ہیں، چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی

پیر 19 جولائی 2021 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) پاکستان میں بلغاریہ کی سفیرن ایرینا گنچیوا نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانین سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسی کے امور سمیت دو طرفہ تعلقاتن اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیر کو ہونے والی ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی گفتگو کی گئی ۔

چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پاکستان اور بلغاریہ کے مابین گہرے دوستانہن تعلقات ہیں، پاکستان ،بلغاریہ کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین معاشی ، تجارت ، تیل ، گیس اور معدنیات میں تعاون کیلئے مواقع موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلغاریہ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کے سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے،پاکستان اور بلغاریہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پرمشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک انسداد دہشت گردی کیلئے کی جانے والی کوششوں میں شراکت دار ہیں، بلغاریہ، یورپی یونین کی مارکیٹ تک پاکستان کی رسائی کا حامی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کو پارلیمانی سطح پر روابط مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے مابین اعلی سطحیٰ وفود کے تبادلوں سے دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ملاقات میں دو طرفہ تجارت، اقتصادی تعاون کو بڑھانے اور پارلیمانی روابطہ میں مزید تیزی لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

چیئر مین سینٹ نے کہاکہ زراعت، آئی ٹی اور معاشی شعبوں میں تعاون کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں،بلغاریہ کے سرمایہ کار گوادر میں بھی سرمایہ کاری سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تجارتی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے،پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلوں سے عوامی سطح پر روابط کو مزید بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمانی سفارتکاری قوموں کو قریب لانے کیلئے ایک اہم ذریعہ ہے،پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ عالمی فورمز پر پاکستان اور بلغاریہ میں بہترین تعاون ایک دوسرے پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے امن واستحکام لازمی ہے،پاکستان خطے میں امن کی کوششوں کی حمائت جاری رکھے گا۔ بلغاریہ کی سفیر نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو اہم قرار دیا اور کہاکہ پاکستان بلغاریہ کیلئے اہم ملک ہے،پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہش مند ہیں۔