جامعہ سندھ جامشورو تعلیمی سال 2021ء کے تحت پی ایچ ڈی میں داخلوںکیلئے انٹرویوز کا شیڈیول جاری

پیر 19 جولائی 2021 23:59

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) جامعہ سندھ جامشورو کے مختلف ڈپارٹمنٹس، سینٹرز و انسٹیٹیوٹس کی جانب سے متعلقہ شعبوں میں تعلیمی سال 2021ء کے تحت پی ایچ ڈی میں داخلوںکیلئے انٹرویوز کا شیڈیول جاری کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں چیئرمین ڈپارٹمنٹ آف فزیالوجی اینڈ میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی لغاری نے مطلع کیا ہے کہ تعلیمی سال 2021ء کے تحت پی ایچ ڈی فزیالوجی میں داخلوں کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز 2 اگست کو صبح گیارہ سے سہ پہر 3 بجے تک ڈپارٹمنٹ آف فزیالوجی کے چیئرمین آفس میں لیے جائیں گے، انٹرویوز کمیٹی میں ڈاکٹر ذوالفقار علی لغاری کے علاوہ فزیالوجی شعبے کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر جمشید وارثی اور اسی شعبے کے ٹینوئر ٹریک سسٹم کے تحت بطور اسسٹنٹ پروفیسر فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر ایاز علی سموں کو شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بایو ٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجنیئرنگ پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد نقوی نے اپنے اعلامیہ میں مطلع کیا ہے کہ پی ایچ ڈی بایو ٹیکنالوجی/ جینیٹک میں داخلوں کیلئے انٹرویوز 27 جولائی کو ڈائریکٹر آفس میں صبح ساڑھے 9 بجے سے منعقد ہونگے، تاہم ایم فل بایو ٹیکنالوجی/ جینیٹک میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ میں کم سے کم 40 مارکس لیکر کامیاب ہونے والے امیدواروں سے انٹرویوز 28 جولائی کو صبح ساڑھے نو بجے لیے جائیں گے، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں داخلوں کیلئے انٹرویوز 29 جولائی کو ڈائریکٹر آفس میں صبح 10 بجے لیے جائیں گے، امیدواروں کو وقت کی پابندی کے ساتھ انٹرویوز میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :