پی ڈی ایم اینے بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی

منگل 20 جولائی 2021 16:48

پی ڈی ایم اینے بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اورفلش فلڈکے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ سات افراد ذخمی ہوئے، دیر اپرمیں دو جبکہ کرک اور شانگلہ میں ایک ایک مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کوامدادی کاروائیاں تیزکرنے کی ہد ایات کردی۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کیساتھ رابطے میں ہے۔پی ڈی ایم اینے 15 جولائی کوتما م اضلا ع کو مراسلہ کیاتھا جس میں بارشوں کی پیش گوئی اورپیشگی حفاظتی اقداما ت کی ہدایا ت جا ری کی تھی۔پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24/7فعال ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہمیں ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

متعلقہ عنوان :