دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میںنماز عیداالاضحی6بجے ادا کی جائے گی

ڈاکٹرراغب نعیمی’’اسوئہ ابراہیمی اورہمارطرز زندگی‘‘کے موضو ع پر خطبہ عید دینگے‘ترجمان

منگل 20 جولائی 2021 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میںنماز عیداالاضحی6بجے ادا کی جائے گی۔ جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلی علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی ’’اسوئہ ابراہیمی اورہمارطرز زندگی‘‘کے موضو ع پر خطبہ عید الاضحی دینگے۔ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں عیدالاضحی پر ہونے والی اجتماعی قربانی کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں رواں سال جامعہ نعیمیہ میں350سے زائد جانورراہ خدا میں قربان کئے جائیں گے جن میں گائے ،بیل اوراونٹ شامل ہیں۔

رواںسال اجتماعی قربانی سے 2400سے زائد خاندان مستفید ہوں گے۔ اس سال جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام قربانی کی کھالیں اکٹھی کر نے کیلئے صوبائی دارالحکومت میں 100سے مقامات پر کیمپ لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

مرکزی کیمپ جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو،جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ ، جامع مسجد نصرت ا لاسلام 28بازار کینٹ،جامع مسجد چوک دالگراں،اللہ ہوچوک جوہرٹائون ،بٹ چوک تاجپورہ سکیم،مین ملتان روڈپارک ویو ،اسٹیٹ لائف ہائوسنگ سکیم ،جامعہ مسجد نورماڈل ٹائون لنک روڈ،اچھرہ مین بازار ودیگر مقامات پر لگائے جائیں گے جہاں شہری اپنے جانوروں کی کھالیں جامعہ نعیمیہ کے طلبہ وطالبات کے لئے جمع کرسکتے ہیں۔

یادرہے کہ اس وقت جامعہ نعیمیہ 2500سے زائد طلبہ وطالبات زیرتعلیم ہیں جن کے تمام تراخراجات ادارہ اداکرتاہے۔

متعلقہ عنوان :