انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات شروع ہو گئے

رواں سال 1لاکھ 75 ہزار امیدوار امتحان دیں گے

منگل 20 مئی 2025 18:21

انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات شروع ہو گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)لاہوربورڈکے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات شروع ہو گئے ۔پہلے روز سوکس ،سائیکالوجی،بزنس میتھ اورجیالوجی کا پیپر لیا گیا۔

(جاری ہے)

رواں سال 1لاکھ 75 ہزار امیدوار امتحان دیں گے جن میں1لاکھ53ہزارامیدوارریگولراور22ہزارپرائیویٹ امیدوارامتحان ہیں۔طلبہ کے لئے 570امتحانی سنٹرزبنائے گئے ہیں۔تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ کی گئی کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو بغیر اجازت امتحانی سنٹرمیں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔