ایچ ای سی کے ڈاکٹرضیا القیوم اربوں روپے کے فنڈز میں مبینہ بے قاعدگیوں پرعہدے سے فارغ

جمعرات 22 مئی 2025 22:25

ایچ ای سی کے ڈاکٹرضیا القیوم اربوں روپے کے فنڈز میں مبینہ بے قاعدگیوں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2025ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹرضیا القیوم کو ورلڈ بنک کی جانب سے ملنے والے اربوں روپے کے فنڈز میں مبینہ بے قاعدگیوں پر عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے ان کی جگہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ڈی جی اور مشیر منصوبہ بندی و ترقیات مظہر سعید کو قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کر دیا ہے ذرائع کے مطابق فارغ ہونے والے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے چیئرمین فرخ نذیر کے بھائی ہیں ذرائع کے مطابق ورلڈ بنک نے 12 ارب روپے کے یہ فنڈز آئی ٹی کے فروغ اور لیپ ٹاپ کی خریداری کے لئے جاری کئے تھے لیکن وزیر اعظم نے لیپ ٹاپ سکیم میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین ایچ ای سی سے استفسار کیا تھا اس حوالے سے جاری ہونے والے ٹینڈرز میں چینی کمپنی نے ایک لاکھ روپے فی لیپ ٹاپ کم ریٹ دئیے تھے جبکہ متعلقہ حکام یہ ٹینڈر اس کمپنی کو دینا چاہ رہے تھے جس نے پنجاب میں لیپ ٹاپ فراہم کئے تھے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ضیائ القیوم کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا شوکاز کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد ضیائ القیوم کو ہٹانے کی منظوری چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی ذرائع کے مطابق ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی کارکردگی رپورٹ پاور پوائنٹ پر دکھائی گئی جس کے بعد ان کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دے کر انہیں فارغ کردیا گیا ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ضیائ القیوم کو 2023 میں 4 سالہ مدت کے لئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا تھا جبکہ موجودہ چیئرمین ڈاکٹر مختار جن کی ایک سالہ توسیع شدہ مدت 28 جولائی کو مکمل ہو رہی ہے طویل عرصے تک ایچ ای سی کا حصہ رہے ہیں اور چیئرمین بننے سے قبل وہ ای ڈی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ذرائع کے مطابق یاد رہے کہ ڈاکٹر مختار اور ضیائ القیوم کے درمیان کئی انتظامی معاملات پر اور اربوں کی غیر ملکی امداد سے چلنے والے دو منصوبوں پر اختلافات تھے جن میں 12 ارب روپے کے 1 لاکھ لیپ ٹاپ کی خریداری کا معاملہ بھی شامل تھا اور 12 ارب روپے کے لیپ ٹاپس کی خریداری کا معاملہ سب سے بڑی وجہ تنازعہ تھا نئے تعینات ہونے والے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مظہر سعید بنیادی طور پر کمیشن میں ڈی جی کے عہدے پر تعینات ہیں اور ان کے پاس مشیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات کا اضافی چارج بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :