Live Updates

دورہ پاکستان میں اضافی ٹیسٹ کھیلنے کیلئے پی سی بی کو آسٹریلیا کے جواب کا انتظار

آسٹریلیا کے فروری ،مارچ 2022ء کے شیڈول دورے میں 2 ٹیسٹ ،3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز شامل ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 23 جولائی 2021 14:46

دورہ پاکستان میں اضافی ٹیسٹ کھیلنے کیلئے پی سی بی کو آسٹریلیا کے جواب ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 جولائی 2021ء ) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے اگلے سال کے آغاز میں دورۂ پاکستان میں اضافی ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کینگرو بورڈ کے جواب کا منتظر ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی پر امید ہے کہ اس حوالے سے جلد کرکٹ آسٹریلیا سے مثبت جواب موصول ہوجائے گا، پی سی بی نے اگلے سال دورے میں ایک اضافی ٹیسٹ کھیلنے کی تجویز دی تھی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے فروری ،مارچ 2022ء کے شیڈول دورہ پاکستان میں 2 ٹیسٹ ،3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز شامل ہیں۔ چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ فیوچر ٹورز پروگرام کے تحت ہم سیریز میں دو کی بجائے تین ٹیسٹ کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں تاہم تیسرا ٹیسٹ ممکن ہوتا ہے یا نہیں کچھ کہنا قبل از وقت ہے لیکن ہماری کوششیں جاری ہے ۔ وسیم خان نے مزید بتایا کہ کرکٹ آسٹریلیا سے بات کر رہے ہیں اور اس تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔                                                                                                                     
Live کیوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ سے متعلق تازہ ترین معلومات