پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے 14 اگست کو جشن آزادی مردوں اور خواتین کے نمائشی میچز منعقد کروانے کی منصوبہ بندی تیار کر لی، مدثر آرائیں

ہفتہ 24 جولائی 2021 15:33

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے 14 اگست کو جشن آزادی مردوں اور خواتین کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ملک بھر میں 14 اگست کو جشن آزادی مردوں اور خواتین کے نمائشی میچز منعقد کروانے کی منصوبہ بندی تیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن ہر سال جشن آزادی کے موقع پر اس دن کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے مرد اور خواتین کے نمائشی میچز منعقد کروانے کا اعلان کرتی ہے، یہ میچز 14 اگست کو کراچی، حیدر آباد، پشاور، اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور، کوئٹہ، مظفر آباد اور گلگت میں منعقد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام متعلقہ صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشن کو ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔