راولپنڈی ،الیکشن کمیشن کے قواعد کی خلاف ورزی ،امیدواروں کے پولنگ کیمپ اکھاز دئیے گئے

اتوار 25 جولائی 2021 12:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) راولپنڈی میںایل اے 43وادی 4 میں الیکشن قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر گورنمنٹ لوکو شیڈ سیکنڈری سکول امیدواروں کے پولنگ کیمپ اکھاز دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسو میٹر کی حدود میں کیمپ قائم کیے گئے جوالیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے بعدازاں ایم این اے شیخ راشد شفیق لوکو شیڈ پہنچے اور فاصلہ پر پی ٹی آئی کیمپ لگانے کی ہدایت کی ۔ پولیس نے (ن )لیگ،پی پی پی اور پی ٹی ائی کے پولنگ کیمپ اکھاڑ ے۔پولنگ سٹیشن لوکو شیڈ سکول کی دو سو میٹر حدود میں کیمپ لگائے گے تھے۔