اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا غزہ پٹی کے جنوبی حصے میں ایک فضائی حملہ

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر تین مقامات پر آگ لگنے کی اطلاعات ہیں،غیرملکی میڈیا

پیر 26 جولائی 2021 15:11

اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا غزہ پٹی کے جنوبی حصے میں ایک فضائی حملہ
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے پیر کی صبح غزہ پٹی کے جنوبی حصے میں ایک فضائی حملہ کیا ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ جس مقام کو نشانہ بنایا گیا، وہاں سے بارودی مواد سے لدے غبارے اسرائیل کی جانب روانہ کیے جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

مذکورہ مقام سویلین علاقے کے قریب واقع ہے اور وہاں ایک اسکول بھی ہے۔ فوری طور پر اس حملے میں جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے۔ اسرائیل کا الزام ہے کہ غزہ سے ایک دو دن سے بارودی مواد سے لدے غبارے اسرائیلی علاقوں کی طرف بھیجے جا رہے ہیں۔ ان کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر تین مقامات پر آگ لگنے کی رپورٹیں ہیں۔