بلدیاتی انتخابات اور غیر سیاسی ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے سے متعلق پی ٹی آئی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
پیر 26 جولائی 2021 16:29
(جاری ہے)
درخواست دائر کرنے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ پچھلے 13 سال سے پیپلز پارٹی نے لوٹ مار کا ماحول پیدا کیا۔
سندھ صوبے کے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ ہم نے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے۔ آرٹیکل 140 اے کے صوبائی حکومت پر لازم ہے وہ بلدیاتی انتخابات کرائیں۔ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے، پی ٹی آئی یہاں پر حکمرانی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو خوف ہے کراچی سے پی ٹی آئی یہاں سے جیت جائیگی۔ کراچی کے لوگوں نے ہمیں مینڈیٹ دیکر کامیاب کیا ہے۔ کراچی میں دو نمبر ڈی سیز کو مقرر کیا گیا ہے۔ آج بھی عوام کے پاس پینے کا پانی نہیں ہے۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں، کون آواز اٹھائیگا۔ آج تک کوئی سیاسی جماعت عدالت میں پیش نہیں ہوئی۔ باقی جماعتوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات طے کرلیے۔ اس صوبے کا وزیراعلی نالائق اعلی ہے۔ ضلع چھوڑیں، ایک ٹان یا یوسی دکھائیں جہاں پر ہر سہولت موجود ہو۔ ہمیں عدالتوں پر بھروسہ ہے، ہم یقین کرتے ہیں کراچی کا عوام ہمارے ساتھ واپس کھڑی ہوگی۔ ملک کے وزیرِ اعظم نے کراچی کی گلیاں بنائیں۔ آپ کراچی میں فیل ہوگئے ہیں، ہم نے کراچی میں ترقیاتی کام کرائے۔ بڑے بڑے لوگ تحریک انصاف میں شمولیت کر رہے ہیں۔ہماری تیاریاں مکمل ہیں، شروعات ہوگئی ہے۔ ہم پیپلز پارٹی کے حکمرانوں کو عوام کے سامنے ظاہر کرینگے۔ یہ جماعت آصف علی زرداری کی ہے۔ جس طرح پورے ملک سے ہوا ہے ان کا صوبہ سندھ سے بھی خاتمہ ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.