آزاد کشمیرمیں پی ٹی آئی کی کامیابی عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے،عبدالعلیم خان

کشمیریوں نے ووٹ کا حق سوچ سمجھ کر استعمال کیا، دشمن ملک بھی پریشان ہوگا‘سینئر وزیر پنجاب

پیر 26 جولائی 2021 18:55

آزاد کشمیرمیں پی ٹی آئی کی کامیابی عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور کامیابی بلا شبہ وزیر اعظم عمران خان پر کشمیریوں کے مکمل اعتماد کا اظہار ہے جنہوں نے اپنے ووٹ کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر عمران خان ہی کشمیر کے اصل سفیر ہیں۔انہوں نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں نے ووٹ کا حق سوچ سمجھ کر استعمال کیا ہے جس سے دشمن ملک بھارت بھی ضرور پریشان ہوگا۔

سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ کشمیریوں کا یہ مینڈیٹ درحقیقت وزیر اعظم عمران خان کی دور رس پالیسیوں کے لئے ہے اور ترقی اور خوشحالی کو ووٹ دینے پر کشمیری بھائی بلا شبہ مبارکباد کے لائق ہیں۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیر کو مستحکم بنانا وزیر اعظم عمران خان کا حقیقی مشن ہے اور کشمیری بھائیوں نے اپنے ووٹ کے ذریعے تحریک انصاف کی پالیسیوں پر تصدیق مہر ثبت کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کا بیانیہ ناکام ہوا اور تحریک انصاف کو گلگت بلتستان کے بعد اب کشمیر میں بھی عوام نے جو پذیرائی دی ہے وہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ عمران خان کشمیری شہریوں سے کیے ہوئے تمام وعدے پورے کریں گے اور کشمیر کی آواز کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کیا جائے گا۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیر کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب حکمت عملی کو ہر فورم پر سراہا جا رہا ہے اور انشا اللہ آنے والے دنوں میں اس حوالے سے مزید اچھی خبریں سامنے آئیں گی۔