شہروز سے اداکاری سیکھ رہی ہوں، روزانہ کلاسز ہوتی ہیں،صدف کنول

شہروزمیرا بہت خیال رکھتے ہیں، بہت حساس ہیں اور خوبصورت دل کے مالک ہیں، ماڈل

پیر 26 جولائی 2021 22:49

شہروز سے اداکاری سیکھ رہی ہوں، روزانہ کلاسز ہوتی ہیں،صدف کنول
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ٹاپ ماڈل صدف کنول نے کہا ہے کہ وہ اداکاری کی دٴْنیا میں اپنا لوہا منوانے کیلئے اپنے شوہر شہروز سبزواری سے اداکاری سیکھ رہی ہیں۔ایک انٹرویو میں صدف کنول نے انکشاف کیا کہ ’شہروز سبزواری اٴْنہیں اداکاری سکھا رہے ہیں‘۔

(جاری ہے)

صدف کنول نے کہا کہ ’میں شہروز سبزواری سے اداکاری سیکھ رہی ہوں اور اس کیلئے میری روزانہ کلاسز ہوتی ہیں۔‘ماڈل نے کہا کہ ’میں اب دل سے اداکاری کررہی ہوں، میں اب جس بھی پراجیکٹ میں اداکاری کروں گی، اٴْس کا کریڈٹ میرے شوہر کو جائے گا‘۔صدف کنول نے کہاکہ شہروزمیرا بہت خیال رکھتے ہیں، بہت حساس ہیں اور خوبصورت دل کے مالک ہیں‘۔

متعلقہ عنوان :