آرمی چیف سے جنوبی افریقی نیشنل ڈیفنس فورسز کے چیف کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

منگل 27 جولائی 2021 23:39

آرمی چیف سے جنوبی افریقی نیشنل ڈیفنس فورسز کے چیف کی ملاقات ، دوطرفہ ..
ْراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقی نیشنل ڈیفنس فورسز کے چیف جنرل روڈزانی میپھوانیا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقایی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفنس فورسز کے چیف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقایی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال اور دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون اور تربیت سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان جنوبی افریقہ کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،براعظم افریقہ میں جنوبی افریقہ کو اہم ملک کی حیثیت حاصل ہے۔انہوںنے کہاکہ علاقائی امن واستحام اور سکیورٹی کے حوالے سے جنوبی افریقہ کا کردار قابل قدر ہے۔جنوبی افریقن جنرل نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کا کردار کی تعریف کی انہوںنے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا