
سعودیہ نے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے اہم اعلان کر دیا
عمرہ زائرین کو سفر سے پہلے فائزر، ایسٹرازینکا، جانسن اینڈ جانسن یا موڈرنا میں سے کوئی ایک ویکسین لگوانی ہو گی، دیگر ممالک سے زائرین یکم محرم سے آ سکیں گے
محمد عرفان
بدھ 28 جولائی 2021
14:05

(جاری ہے)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے فائزر، ایسٹرازینکا، جانسن اینڈ جانسن اور موڈرنا سمیت چار ویکسینوں کی منظوری دی ہے۔
وزارت حج و عمرہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ’کورونا وبا کے باعث بعض ممالک سے براہ راست عمرہ زائرین کی سعودی عرب آمد پر پابندی برقرار رہے گی البتہ کسی ایسے ملک سے جس پر پابندی نہ ہو سفر کر کے اور وہاں 14 دن گزار کر عمرہ زائرین مملکت آسکتے ہیں۔آنے سے قبل میڈیکل چیک اپ کے ذریعے وائرس سے پاک ہونے کا اطمینان کرنا ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ پابندیوں کا مقصد انسانی صحت و سلامتی کا تحفظ ہے۔ سعودی عرب چاہتا ہے کہ عمرہ زائرین صحت و سلامتی کے ساتھ مملکت آئیں اور یہاں سے ان کی واپسی بھی صحت و سلامتی کے ساتھ ہو۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایس ایف ڈی اے مملکت میں کورونا کی مزید ویکسینوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ موثر ثابت ہونے پر منظور شدہ کی تعداد بڑھا دی جائے گی۔ حفظان صحت کے ضوابط، سکیموں اور پابندیوں کی بدولت اس سال حج کو کامیاب بنانے میں مدد ملی ہے۔سعودی اور مقیم غیرملکی حجاج کی طرف سے کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کا بھی اچھا اثر پڑا۔ تمام سکیموں اور پابندیوں کا بنیادی ہدف وائرس کو پھیلنے سے روکنا اور حجاج کو وائرس لگنے سے بچانا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
صدرڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے زیلنسکی سے امن کوششوں بارے ملاقات کریں گے، امریکی وزیرخارجہ
-
"خلیجی ممالک کا امن، استحکام اور سلامتی مشترکہ ہے، 1 پر حملہ سب پر حملہ تصور ہو گا"
-
اسرائیلی جارحیت کو کسی بھی بہانے جواز فراہم کرنا ناقابل قبول ہے
-
سنگین جنگی جرائم پر اسرائیل سے بازپرس کی جانی چاہیے اور سخت ایکشن لیا جائے
-
اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پار کر دیں
-
ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروس متاثر
-
دبئی پولیس نے جعلی کمپنیاں بنا کر فراڈ کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا
-
عرب ممالک کا نیٹو طرز پر مشترکہ فوجی فورس کے قیام پر غور
-
ٹرمپ کی واشنگٹن ڈی سی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی
-
ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک میں ایک بار پھر خرابی
-
آسٹریلیا کے اے این زیڈ بینک پر 240 ملین ڈالر کا ریکارڈ جرمانہ عائد
-
جی7 ممالک کی پالیسیاں خطرہ بنی ہوئی ہیں،ایران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.