وشوا ہندو پریشدبھارت بھر میں گائورکشہ کمیٹیاں قائم کریگی

بدھ 28 جولائی 2021 16:25

وشوا ہندو پریشدبھارت بھر میں گائورکشہ کمیٹیاں قائم کریگی
الہ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) بھارت میںہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد ملک کے تمام دیہات میں گائو رکشکوں کی تعیناتی کے علاوہ گائو رکشہ کمیٹیاں قائم کرے گی ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وشوا ہندو پریشد کسانوںکو اپنی گایوںکی دیکھ بھال کی تربیت بھی دے گی ۔

(جاری ہے)

وشوا ہندو پریشدکے سینئر رہنما اور گائو رکشہ ڈویژن کے سیکریٹری کھیم چندرا شرما نے کہا ہے کہ گائے ، دریائے گنگا اور دیہات کا تحفظ کر کے ہی بھارتی ثقافت کا تحفظ کیاجاسکتا ہے ۔

انہوںنے بھارت میں پائے جانے والی گائے کے تحفظ پر زوردیتے ہوئے کہاکہ لوگ اپنے معاشی فوائد کیلئے جرسی گائے پالنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں لیکن ہمیں اپنی مقامی گایوں کی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے نہیں تو وہ جلد ہی معدوم ہو جائیں گی ۔ وشوا ہندو پریشد گائورکشہ کے علاقائی سیکریٹری لال مانی تیواری نے کہاہے گائے کی حفاظت ہر فرد کی ذمہ داری ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت سے گائو خانے بدعنوانی کا شکار ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :