نارووال، ڈھلی نہرسے نوجوان کی لاش برآمد

بدھ 28 جولائی 2021 22:19

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) ڈھلی نہرسے نوجوان کی لاش برآمدہوئی ہے ،ڈسکہ کا رہائشی نوید چار روز سے گھر سے غائب تھا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کے مطابق گزشتہ شب ڈھلی نہر بدوملہی کے مقام پر ایک شخص کی لاش کنارے سے لگی جس پر تھانہ بدوملہی پولیس نے ریسکیو 1122کو کال کرکے بلایا اور لاش کو باہر نکالا،لاش کی شناخت نوید کے نام ہوئی جو انعام کالونی ڈسکہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے ،نوید کے اہل خانہ نے چار روز قبل گمشدگی کی اطلاع کی ہوئی تھی ،ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :