علماء کا بیٹھنا خیر کا عمل ہے،ملک کے محافظ طاقتور ہیں، افواج کو کمزور کرنے کا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے،پیر نور الحق قادری

مدینہ میں ننگے پیر پھرنے والے سے ناموس رسالتؐ پر کسی رعایت کی امید نہیں،ہمارا وہ امام ہے، نبی کا جو غلام ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور کا اتحاد امت کانفرنس سے خطاب

بدھ 28 جولائی 2021 23:01

علماء کا بیٹھنا خیر کا عمل ہے،ملک کے محافظ طاقتور ہیں، افواج کو کمزور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ علما کا بیٹھنا خیر کا عمل ہے،ملک کے محافظ طاقتور ہیں، افواج کو کمزور کرنے کا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے،مدینہ میں ننگے پیر پھرنے والے سے ناموس رسالتؐ پر کسی رعایت کی امید نہیں،ہمارا وہ امام ہے، نبی کا جو غلام ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے یہ بات اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ علما کا بیٹھنا خیر کا عمل ہے،جب تک ملک مل بیٹھا کریں گے علما کی جانب سے تجاویز ملیںگی ،سفارشات کو ڈسکس کریں گے،سنی نے کچھ کہا تو ہاتھ ڈالا،شیعہ نے کہا تو مفرور بیٹھا ہے،ملک کے محافظ طاقتور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افواج کو کمزور کرنے کا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ میں ننگے پیر پھرنے والے سے ناموس رسالت پر کسی رعایت کی امید نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا وہ امام ہے، نبی کا جو غلام ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ قبلہ ایاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بالعموم مشکلات کی بات کرتے ہیں،پاکستان میں بہت سے مثبت پہلو ہیں،نجی معاملہ اپنے فق کے تحت حل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر مذہبی امور پر سب مسائل راضی ہیں،اسلامی نظریاتی کونسل میں اتفاق رائے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بعد از سی پیک کا پاکستان ہے،اس میں اتفاق و ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں حوالوں کو دشمن استعمال کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرانی کیفیت میں قوم نوابزدہ نصراللہ کے ارد گرد جمع ہوجایا کرتی تھی لیکن اب ہمارے درمیان ایسی شخصیات نہیں ہیں۔

آخر میں جاری ہونیوالے اتحاد امت کانفرنس کے اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ آپس میں اتحاد سے رہیں،برداشت کے ساتھ جینا ہوگا،امت مسلمہ میں انتشار نہ ہو،ہر شخص اپنے عقیدے کے تحت رہے،سوشل میڈیا کا بغور جائزہ لیا جائے،اتحاد امت کو توڑنے والوں کے خلاف کارروائی ہو،پیغام پاکستان کو قانون بنایا جائے،مذہب کے نام پر دہشت گردی خلاف اسلام ہے،میڈیا پر متنازع موضوع نہیں چلائے جائیں گے،افواج پاکستان ہمیشہ قوم کی امید پر اتری ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ جو قدم اٹھائیں گے ہم ان کے ساتھ ہونگے۔