فاسٹ فوڈپوائینٹس عوام میں معدے و دیگرپیٹ کی بیماریوں کو پھیلانے کا سبب ثابت ہونے لگے

جمعرات 29 جولائی 2021 14:48

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) متعلقہ اداروں کی چشم پوشی کے سبب فاسٹ فوڈپوائینٹس عوام میں معدے و دیگرپیٹ کی بیماریوں کو پھیلانے کا سبب ثابت ہونے لگے شہرکے وسط میں قائم مشہورفوڈپوائینٹ کا کچن تعفن زدہ جبکہ صفائی ستھرائی کی ناگفتہ بہہ حالت ،ذائقہ،معیاری کھانے بنانے اور صفائی ستھرائی میں مدنی سویٹس ہاو،ْس سب سے آگے ۔

(جاری ہے)

فوڈاتھارٹی حکام کی چشم پوشی کے سبب اندرون شہراور اطراف میں قائم برگر،شوارما،بریانی و دیگرکھانے والی چیزیں فروخت کرنے والے مراکز غیر معیاری چیزیں بنانے اور فروخت کرنے میں مصروف ہیں جس کے سبب عوام میں معدے وپیٹ کی دیگر بیماریاںپھیلنے کا سلسلہ نا تھم سکا شہرکے وسط میں قائم فاسٹ فوڈپوائینٹ کا کچن تعفن زدہ جبکہ چیزیں غیرمعیاری فروخت کی جارہی ہیں دوسری جانب معیاری ،زائقہ سے بھرپوراور صفائی ستھرائی سمیت ایس،او پیز کے تحت مقامی معروف مدنی سویٹس اینڈبیکرز کے نام سے منصب مرکز سب سے آگے،عوام نے غیرمعیاری اشیائے خردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔