ہاکی سینٹرل کنٹریکٹ، کھلاڑی سو فیصد فٹنس ثابت کرنے میں ناکام

کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل معیار کی فٹنس پانے کے لیے تین سے چارماہ کا وقت لگ سکتا ہے، ذرائع

جمعرات 29 جولائی 2021 15:09

ہاکی سینٹرل کنٹریکٹ، کھلاڑی سو فیصد فٹنس ثابت کرنے میں ناکام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) ہاکی سینٹرل کنٹریکٹ، کھلاڑی سو فیصد فٹنس ثابت کرنے میں ناکام رہے ۔ٹیم مینجمنٹ کی مطلوبہ فٹنس پر کوئی بھی پورا نہ اترسکا، بارہ کھلاڑی طے شدہ بنچ مارک کے قریب قریب ضرور پہنچ پائے۔ ٹیم مینجمنٹ اپنی رپورٹ اور سفارشات پی ایچ ایف کو جمع کروائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل معیار کی فٹنس پانے کے لیے تین سے چارماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔رپورٹ کی بنیاد پر سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ اگلے ہفتے ہوگا،پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فٹنس ٹرائلز میں 32 کھلاڑیوں کو مدعو کیا تھا جس میں سے بیس کھلاڑیوں کو اے ، بی اور سی کیٹگری میں پچاس، چالیس اور تیس ہزار روپے ماہانہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :