سلیمان لاشاری قتل کیس آخری مراحل میں داخل، انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے سائیڈ کلوز کردی

جمعرات 29 جولائی 2021 16:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) سلیمان لاشاری قتل کیس آخری مراحل میں داخل، انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے سائیڈ کلوز کردی۔ آئندہ سماعت پر وکلا کی جانب سے حتمی دلائل دئیے جائیں گے۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سلیمان لاشاری قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم سلمان ابڑو کو عدالت میں پیش گیا گیا۔

(جاری ہے)

گواہ یاسین جمالی بھی عدالت میں پیش ہوا۔ گواہ کی جانب سے بیان قلمبند کروایا گیا۔ آخری گواہ کے بعد عدالت نے سائڈ کلوز کردی۔ گذشتہ سماعت پر گواہ مقبول احمد اور عمران علی نے بیان قلمبند کروا چکے ہیں۔ آئندہ سماعت پر وکلا کی جانب سے حتمی دلائل دئیے جائیں گے۔ استغاثہ کے تمام گواہوں کے بیان قلمبند ہونے کے بعد سائڈ کلوز کی جاچکی ہے۔ سلیمان لاشاری کو 2014 میں قتل کردیا گیا تھا۔ قتل کا مقدمہ کراچی کے تھانے درخشان میں درج کیا گیا تھا۔