
امریکہ کی جانب سے پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی تیس لاکھ اضافی خوراکوں کا عطیہ
جمعرات 29 جولائی 2021 17:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) امریکی حکومت نے جان بچانے والی انسداد کووڈ۔۱۹ ویکسین کی تیس لاکھ خوراکوں پر مشتمل کھیپ پاکستانیعوام میں تقسیم کرنے کے لیے آج حُکومت پاکستان کے حوالے کردی ہے۔ ٹیکوں کی یہ کھیپ کوویکس اور یونیسیف کے اشتراک سے پہنچائی گئی ہیں۔
یہ عطیہ امریکہ کی جانب سے کرونا وائرس وبا کے خاتمہ کے لیے محفوظ اور موثر ویکسین تک مساوی رسائی یقینی بنانے کے مقصد کے تحت دنیا بھر میں آٹھ کروڑ ٹیکوں کی تقسیم کے سلسلہ کی کڑی ہے۔ جیسا کہ صدر بائیڈن کہہ چکے ہیں کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ بیرونی ممالک میں انسداد کرونا وائرس ٹیکوں کی فوری ترسیل یقینی بنانے کے لیے اُتنا ہی پُرعزم ہے جتنا وہ اپنے عوام کے لیے فکرمند ہے۔
(جاری ہے)
اس موقع پرایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفارتخانہ کی ناظم الامور اینجیلا ایگلر نے کہا کہ آج ہم اس لیے اکھٹے ہوئے ہیں کیونکہ ہم سب سے زیادہ ضرورتمند آبادیوں تک کووڈ۔۱۹ ویکسین کی رسائی ممکن بنانے کے مشترکہ مقصد پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کی یہ تیس لاکھ خوراکیں اُن پچیس لاکھ ٹیکوں کے علاوہ ہیں جو اس مہینے کے اوائل میں امریکہ نے پاکستانی عوام کو دیئے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکےجو امریکہ کی اپنی داخلی فراہمی سے حاصل کیئے گئے ہیں امریکی صدر بائیڈن اور امریکی مشن کے ان وعدوں کی پاسداری کے عکاس ہیںکہ ہم کووڈ-۱۹وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی حکومت نے حکومت پاکستان کے ساتھ اشتراک کار کے تحت پانچ کروڑ ڈالر کووڈ ۔
۱۹کے سَدِباب کے لیے بطور امداد دیئے ہیں۔ وباء کے آغاز سے لیکر ہی امریکہ نے بیماری کی روک تھام اور قابو پانے، مریضوں کی نگہداشت میں بہتری، لیبارٹری تشخیص میں وسعت، مرض کی نگرانی، تمام اضلاع میں متاثرین کی جانچ پڑتال اور صَفِ اوّل کے صحت کارکنوں کی مدد کی خاطر حکومت پاکستان کے ساتھ مِل جُل کر اقدامات اُٹھائے ہیں۔ رواں ماہ کے اوائل میں امریکی حکومت نے پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی پچیس لاکھ خوراکیں فراہم کی تھیں، لہٰذا امریکہ کی اپنی ویکسین فراہمی میں سے مجموعی عطیہ کردہ خوراکوں کی تعداد پچپن لاکھ ہو گئی ہے۔ اُس کے علاہ امریکہ نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ذریعہ کوویکس کے لیے دو ارب ڈالر کی امداد فراہم کی ہے اور وہ عالمی سطح پر انسداد کووڈ۔۱۹ ویکسین تک رسائی دینے والا سب سے بڑا واحد ملک بن گیا ہے۔ پاکستان نے کوویکس کے تحت مئی میں اسٹرازینیکا ٹیکوں کی چوبیس لاکھ خوراکیں بھی وصول کی ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق
-
علی امین نے 90 دنوں کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا ہے اب 5 اگست بھی نہیں ہوگا
-
معیشت کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم عصر کرنے کیلئے ایک ماہ میں ڈیجیٹل پےمینٹس انڈیکس کا اجرا کرنے کا فیصلہ
-
گھوڑوں کا عالمی دن: انسانیت کے قدیم اور وفادار ساتھی کی خدمات کا اعتراف
-
پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول اعلیٰ سطحی یو این فورم میں مرکز بحث
-
ایچ آئی وی کے خلاف تحفظ کی دوا فوری دستیاب کی جائے، ڈبلیو ایچ او
-
والد کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنی باقی زندگی انگلینڈ میں ہمارے ساتھ آرام سے گزاریں
-
بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی وجہ سے اپوزیشن متحدہوکر چل نہیں پارہی
-
ن لیگ حکومت خوش قسمت ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن مل گئی
-
وفاقی حکومت اور شوگرملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے
-
ملک کے 100 شہروں میں ممکنہ غیر معمولی موسمی صورتحال کا الرٹ جاری
-
پنجاب میں چینی کی قیمت 205 تک پہنچ گئی لیکن نہ کوئی چھاپے ہیں نہ ہوئی جرمانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.