وفاقی وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پرماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
ترسیلات زر27 فیصد اضافے سے 29.4 ارب ڈالر ہوگئے، زرمبادلہ ذخائر جولائی کے آخرتک 24 ارب 85 کروڑ ڈالرتک پہنچ جائیں گے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.9ارب ڈالرسرپلس ریکارڈ کیا گیا۔ آؤٹ لک رپورٹ
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 جولائی 2021 18:38
(جاری ہے)
کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 58.4 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ 1.9ارب ڈالر سرپلس رہا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا0.6 فیصد مثبت ریکارڈ کیا گیا۔
پورٹ فولیو سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 2.55ارب ڈالر اور غیرملکی سرمایہ کاری 122.4فیصد اضافے سے4.61 ارب ڈالررہی۔ زرمبادلہ ذخائر جولائی کے اختتام تک 24 ارب 85 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک 17.81 ارب ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر7.04 ارب ڈالرر اور ڈالر کی شرح تبادلہ 161.23روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔اسی طرح مہنگائی کی سالانہ شرح میں اضافہ جون میں9.7 فیصد اور ماہ جولائی تا جون میں 8.9 فیصد رہا جبکہ بڑی صنعتوں کی شرح نمو مئی میں 36.8 فیصد اور جولائی تا مئی میں 14.6فیصد تک پہنچ گئی،اسٹاک ایکس چینج انڈیکس 47 ہزار673 پوائنٹس عبورکر گیا۔ اسی طرح پہلے11ماہ میں ٹیکس ریونیو 18.4فیصد اضافہ ہوا جس سے4732 ارب روپے ہوگئے، نان ٹیکس آمدنی6.2 فیصد کمی ہوئی جس سے آمدنی 1281 ارب رہی ، مالی سال میں پی ایس ڈی پی کی مد میں 658.5 ارب روپے منظور کیے گئے۔مالیاتی خسارہ کم ہو کر2197 ارب ہوگئے ہیں۔ زرعی قرضے10.3فیصد اضافہ ہوا جس سے 1191ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.