چین کی پیپلز لبریشن آرمی اور پاک فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ
باہمی مفادات کے تحفظ کیلئے ہمارے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، باہمی شراکت داری علاقائی امن واستحکام کیلئے انتہائی اہم ہے آرمی چیف کا پیپلزلبریشن آرمی کے 94ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب، دفاع اور سیکیورٹی کیلئے پیپلزلبریشن آرمی کی قیادت کو سراہا،آئی ایس پی آر پاکستان اورچین اسٹریٹجک پارٹنراور آہنی بھائی ہیں، دنیا بدل سکتی ہے لیکن ہم ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں،چین کے دفاعی اتاشی کا خطاب
جمعرات 29 جولائی 2021 23:29
(جاری ہے)
انہوں نے اس موقع پر چینی صدر کے بیان کو بھی دہرایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرچیلنج کے دوران پاک چین تعلقات مثالی نوعیت کے رہے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ باہمی شراکت داری علاقائی امن واستحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی اورحال میں ہرچیلنج میں ہم نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔انہوںنے کہا کہ چین کی پیپلزلبریشن آرمی اور پاک فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باہمی مفادات کے تحفظ کے لیے ہمارے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دفاع اور سیکیورٹی کے لیے پیپلزلبریشن آرمی کی قیادت کو بھی سراہا۔اس موقع پر چین کے دفاعی اتاشی نے کہا کہ پاک چین اسٹریٹجک تعلقات خطے میں مثالی نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین اسٹریٹجک پارٹنراور آہنی بھائی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے دفاعی اتاشی نے کہا کہ دنیا بدل سکتی ہے لیکن ہم ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جغرافیائی تحفظ اور علاقائی امن واستحکام کے لیے متحد ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی حکومت کا خیبرپختونخواہ کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کرنے سے انکار
-
امریکا ایران جنگ بندی جاری رہے گی، معاہدے میں تھوڑا وقت لگ سکتا لیکن معاہدہ ہوجائے گا
-
سزائے موت کا اسرائیلی قانون فلسطینیوں کے خلاف نسلی امتیاز، یو این کمیٹی
-
ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی
-
ایران کے پاس کچھ نہیں بچا، یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ ہمیشہ کیلئے ختم ہونا چاہتا ہے یا ڈیل؟
-
ہمارا مؤقف واضح ہے کہ اگر ایک روپیہ بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو ہم خود احتساب کیلئے تیار ہیں
-
پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی بہت عزت کرتا ہوں
-
مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
امریکا اپنے جنگی نقصانات سے متعلق جھوٹ بول رہا ہے، امریکا کو اب تک 100ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے
-
وائٹ ہاؤس نے جنگ کے خاتمے اور مذاکرات کیلئے ایران کی نئی تجاویز ملنے کی تصدیق کردی
-
ایران نے مذاکرات کیلئے نئی تجاویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکا کو بھیج دیں
-
ٹرمپ کی ٹیم کا ایران کی بندرگاہوں پرناکہ بندی کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.